ٹوتھ پیسٹ لگانے کے بعد برش گیلا کرنا چاہیے یا لگانے سے پہلے؟ خاتون کے سوال پر ڈینٹسٹ نے انتہائی حیران کن جواب دے دیا، اپنے دانتوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ بھی ضرور یہ پڑھ لیں نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج سوشل میڈیا کا دور ہے۔ کسی کے ذہن میں کوئی ادنیٰ سا سوال بھی آئے تو وہ فوراً سوشل میڈیا پر صارفین سے پوچھ لیتا ہے۔ایسے ہی گزشتہ روز ایک خاتون نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹائیانا (Ty'ana)نامی اس خاتون نے سوال پوچھا کہ ’’کیا آپ ٹوتھ برش پر پیسٹ لگانے سے پہلے اسے گیلا کرتے ہیں یا پیسٹ لگانے کے بعد؟‘‘اس کے یہ سوال پوچھنے کی دیر تھی کہ ہزاروں صارفین جواب کے ساتھ آ موجود ہوئے اور دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے۔ ایک گروپ کا کہنا تھا کہ برش کو پیسٹ لگانے سے پہلے گیلا کرنا ٹھیک ہے جبکہ دوسرے کا موقف اس کے برعکس تھا۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’’اگر برش کو پہلے گیلا کریں گے تو اس پر پھسلن بن جائے گی اور پیسٹ ٹھیک سے نہیں لگ سکے گا۔‘‘ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’’پہلے برش کو...