ٹوتھ پیسٹ لگانے کے بعد برش گیلا کرنا چاہیے یا لگانے سے پہلے؟ خاتون کے سوال پر ڈینٹسٹ نے انتہائی حیران کن جواب دے دیا، اپنے دانتوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ بھی ضرور یہ پڑھ لیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)
آج سوشل میڈیا کا دور ہے۔ کسی کے ذہن میں کوئی ادنیٰ سا سوال بھی آئے تو وہ فوراً
سوشل میڈیا پر صارفین سے پوچھ لیتا ہے۔ایسے ہی گزشتہ روز ایک خاتون نے اپنے ٹوئٹر
اکاؤنٹ پر لوگوں سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا۔ میل آن لائن
کی رپورٹ کے مطابق ٹائیانا (Ty'ana)نامی اس خاتون نے سوال پوچھا کہ ’’کیا آپ ٹوتھ
برش پر پیسٹ لگانے سے پہلے اسے گیلا کرتے ہیں یا پیسٹ لگانے کے بعد؟‘‘اس کے یہ
سوال پوچھنے کی دیر تھی کہ ہزاروں صارفین جواب کے ساتھ آ موجود ہوئے اور دو گروپوں
میں تقسیم ہو گئے۔ ایک گروپ کا کہنا تھا کہ برش کو پیسٹ لگانے سے پہلے گیلا کرنا
ٹھیک ہے جبکہ دوسرے کا موقف اس کے برعکس تھا۔
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’’اگر برش کو پہلے گیلا کریں گے تو اس پر پھسلن بن جائے گی اور پیسٹ ٹھیک سے نہیں لگ سکے گا۔‘‘ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’’پہلے برش کو گیلا کرو، پھر اس پر پیسٹ لگاؤ اور دوبارہ گیلا کرکے برش کرنا شروع کر دو۔‘‘ہینی کون کرین بیری نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ’’اصل طریقہ یہ ہے کہ پہلے برش کو گرم پانی سے دھوئیں، پھر پیسٹ لگا کر اس پر ٹھنڈا پانی بہائیں اور پھر استعمال کریں۔‘‘
میل آن لائن نے اس سوال پر معروف دندان سازوں کی رائے بھی دریافت کی جس پر ڈاکٹر مٹالی ہریاوالا کا کہنا تھا کہ ’’برش کو پہلے پانی سے صاف کرنا چاہیے، اس سے برش کی صفائی بھی ہو جاتی ہے اور اس کے ریشے بھی نرم ہو جاتے ہیں جو مسوڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، نہ ہی ٹوٹ کر گرتے ہیں۔اگر برش کے ریشوں کو گیلا کرکے نرم نہ کیا جائے تو اس سے مسوڑوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے جو انفیکشن اور دانتوں کی کئی بیماریوں کا موجب بنتا ہے۔‘‘
میل آن لائن نے اس حوالے سے ایک آن لائن سروے بھی کرایا جس میں لوگوں سے تین سوال پوچھے گئے۔ سروے کے نتائج کے مطابق 53فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ برش پر پیسٹ لگانے سے پہلے اسے گیلا کرتے ہیں۔ 29فیصد نے کہا کہ وہ پیسٹ لگانے کے بعد برش کو گیلا کرتے ہیں جبکہ 18فیصد کا کہنا تھا کہ وہ برش کو گیلا کرتے ہی نہیں، بلکہ خشک برش پر ہی پیسٹ لگا کر دانت برش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

Comments
Post a Comment