Skip to main content

روزانہ جلدی جاگنے کے وہ 7 فائدے جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں

روزانہ جلدی جاگنے کے وہ 7 فائدے جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں

کراچی: 
اگر آپ اپنے معمول کے وقت سے صرف ایک گھنٹہ پہلے جاگنے کی عادت ڈال لیں تو صحت، ملازمت اور روزمرہ زندگی میں غیرمعمولی فائدے حاصل کرسکتے ہیں جب کہ اس کے اور بھی بے شمار فواد ہیں۔
پہلا فائدہ: ورزش کے لیے مناسب وقت
صبح سویرے ہلکی ورزش سے پورے دن آپ کا موڈ خوشگوار رہتا ہے، کارکردگی بہتر رہتی ہے، موٹاپا کنٹرول میں رہتا ہے اور مجموعی طور پر صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو صبح سویرے ورزش کریں، صبح سویرے اٹھ کر صرف 20 منٹ کے لیے تیزقدموں سے چہل قدمی کریں۔ یہ معمول اختیار کرنے کے بعد آپ اپنی صحت اور کارکردگی میں نمایاں فرق محسوس کریں گے۔
دوسرا فائدہ: بہتر ناشتہ
جو لوگ دیر سے اٹھتے ہیں وہ کام پر نکلتے وقت نہ صرف جلدبازی میں ناشتہ کرتے ہیں بلکہ ایسی چیزیں کھاتے ہیں جو فاسٹ فوڈ کی طرح فوری تیار تو ہوجاتی ہیں لیکن صحت کے لیئے مفید نہیں ہوتیں۔ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ صبح دیر سے اٹھتے ہیں وہ ناشتے میں دوسروں سے تقریباً 250 کیلوریز زیادہ استعمال کرتے ہیں اور وہ بھی ایسی غذاؤں کی صورت میں جو نقصان دہ ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں رات کو دیر تک جاگتے رہنے والوں کا وزن بھی معمول سے زیادہ ہی رہتا ہے۔ ایک گھنٹہ پہلے اٹھنے کی صورت میں آپ کو ناشتے کے لیے زیادہ وقت ملے گا اور آپ ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ناشتہ سکون سے بھی کرسکیں گے۔ اس سے آپ کی صحت اچھی ہوگی۔
تیسرا فائدہ: خوش مزاجی
دیر سے اٹھ کر افراتفری کے عالم میں کام پر جانے والوں کے مزاج میں بھی چڑچڑا پن آجاتا ہے جو نہ صرف کام کے دوران بلکہ گھر واپس آنے پر بھی برقرار رہتا ہے۔ یعنی اٹھنے میں دیر کرنے سے کاروبار اور ملازمت پر برا اثر پڑنے کے ساتھ ساتھ گھریلو زندگی بھی بہت متاثر ہوتی ہے۔ یہ بات دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ جو لوگ صبح سورج نکلنے سے پہلے بیدار ہوجاتے ہیں، وہ اپنی قدرتی ’’جسمانی گھڑی‘‘ (باڈی کلاک) کی سورج سے بہتر ہم آہنگی کے باعث خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ صحت مند محسوس کرتے ہیں۔ یعنی اگر آپ صبح جلدی بیدار ہونے کی عادت ڈال لیتے ہیں تو یہ آپ کے مزاج کے لیے  بھی بہت مفید ہوگی۔ چڑچڑے پن کی جگہ خوش مزاجی آپ کی عادت بن جائے گی جو دفتر، گھر اور حلقہ احباب میں آپ کو مقبول بنانے کا باعث بنے گی۔
چوتھا فائدہ: اعصابی سکون کا حصول
نفسیاتی مطالعات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دیر سے جاگنے والے لوگوں کے دماغ میں ہر وقت اُلٹے سیدھے قسم کے خیالات گردش کرتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے وہ اعصابی تناؤ کا شکار بھی رہتے ہیں۔ اگر یہ کیفیت زیادہ عرصے تک جاری رہے تو دل کے دورے اور کئی دوسرے مسائل کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ تاہم اپنے سابقہ وقت سے صرف ایک گھنٹہ پہلے اٹھنے کی صورت میں اعصابی تناؤ کی یہ کیفیت بڑی حد تک کم کی جاسکتی ہے اور وہ بھی کسی دوا کے بغیر۔ اگر آپ صبح جلدی اٹھنے کی عادت ڈال لیتے ہیں تو اس سے آپ کے اعصاب بھی پرسکون رہیں گے اور آپ ایسے بہت سے خطرات سے محفوظ رہیں گے جو ہیجان زدہ اعصاب کے باعث آپ کو گھیر سکتے ہیں۔
پانچواں فائدہ: زیادہ خوبصورتی
دیر سے جاگنے کی صورت میں آپ کو کام پر نکلنے سے پہلے ڈھنگ سے تیار ہونے کا موقعہ بھی نہیں مل پاتا۔ نتیجہ یہ ہے کہ آپ عام طور پر ’’سر جھاڑ منہ پھاڑ‘‘ کی تصویر بنے ہوئے کام پر پہنچتے ہیں۔ اس کے برعکس صرف ایک گھنٹہ جلدی جاگنے کی صورت میں آپ کو اپنا حلیہ درست کرنے اور کپڑے استری کرنے کے لیے مناسب وقت مل جاتا ہے۔ 2013 میں کیے گئے سروے سے معلوم ہوا کہ صاف ستھرے کپڑوں اور اچھے حلیے والے 80 فیصد لوگ ملازمت کے انٹرویو میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح دورانِ ملازمت ترقی میں بھی اس چیز کو اہمیت دی جاتی ہے۔
چھٹا فائدہ: بہتر کارکردگی
جلدی جاگنے کے بعد جب آپ جلدی دفتر پہنچتے ہیں تو عام طور پر وہاں لوگ کم ہوتے ہیں اور ماحول بھی نسبتاً پُرسکون ہوتا ہے۔ کم شور شرابے اور کم تر دخل اندازی والے اس ماحول میں آپ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے کیونکہ آپ اپنے کام پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ کے ساتھ کام کرنے والے لوگ بھی آپ کو مصروف دیکھ کر محتاط ہوجاتے ہیں۔ اس کے برخلاف وہ لوگ جو دیر سے کام پر پہنچتے ہیں انہیں عام طور پر سب سے پہلے باس کی باتیں سننا پڑتی ہیں اور پھر وہ اچھا خاصا وقت اپنے رفقائے کار سے ادھر اُدھر کی باتیں کرنے میں ضائع کردیتے ہیں۔ ان تمام باتوں کا نتیجہ خراب کارکردگی کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ صبح جلدی اٹھنے کے بعد جلدی کام پر پہنچ کر آپ ان تمام منفی اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں جو آپ کی کارکرگی خراب کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں وقت پر کام مکمل کرنے کے بعد آپ جلدی گھر واپس پہنچ سکتے ہیں اور یوں اپنی گھریلو زندگی کو بھی زیادہ خوشگوار بناسکتے ہیں۔
ساتواں فائدہ: ہجوم سے چھٹکارا
یہ عام مشاہدے کی بات ہے کہ جو لوگ دیر سے کام پر نکلتے ہیں انہیں اکثر راستے میں ٹریفک جام کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک کا شور شرابا آپ کو اعصابی تناؤ اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا کرسکتا ہے جب کہ گاڑیوں کا دھواں آپ کی صحت خراب کرسکتا ہے۔ اس طرح جب آپ دفتر پہنچتے ہیں تو کام شروع کرنے سے پہلے ہی خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ گھر سے جلدی نکلتے ہیں تو سڑک پر ٹریفک قدرے کم اور زیادہ رواں ہوتا ہے اور یوں آپ نہ صرف کم وقت میں اپنے کام پر پہنچ جاتے ہیں بلکہ سفر کی تھکن بھی کم ہوتی ہے۔ یعنی جسم اور دماغ دونوں ہی کی صحت پر صبح جلدی اٹھنے کے باعث خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Comments

Popular Posts

Ehtelam Ki Wajoohaat (Causes of Nocturnal Ejaculation)

Ehtelam Ki Wajoohaat (Causes of Nocturnal Ejaculation) Iss ki wajah to yeh hoti hai kay fard ki mani ka kisi aur zaryey sey ikhraj nahin hota to iss tarah sey ikhraj ho jata hai kyun kay koi fard mani ko mehfooz nahin kar sakta. Romantic films, fahash films, tasaweer, kahaniyan, fahash baatein aur internet per sex sites ka visit bhi iss ka ek ahem sabab hain. Larki kay sath romantic mahol mein guzara hua waqt jis mein mubashrat ki shadeed khwahish ho jo poori na hui ho, iss tarah ehtelam kay zaryey khwab mein fard woh khwahish poori kar leta hai. Narm bister, tung patloon aur underwear bhi ek ahem wajah hai. Soney sey qabal peeshab na karna ya soney mein peeshab ko rokna waghaera bhi wajah ban jati hai. Mahireen ka khayal hai kay ehtelam ko bund karney ki koshish na ki jaey, agar mani kay ikhraj ka yeh acha raasta bund ho gaya to woh fard doosrey ghalat raastey talash kar ley ga, phir woh khud lazzati karey ga ya zina mein mubtala ho jaey ga. Amooman woh nauj...

Islam Aur Musht Zani (Masturbation In Islam)

Islam Aur Musht Zani (Masturbation In Islam) Musht Zani (masturbation) kay hawaley sey doosra ahem masla ehsaas e gunah ka hai. Merey ek client ney musht zani sey bachney ki bharpoor koshish ki magar kamyaab na ho saka. Phir ehsaas e gunah ki shiddat ki wajah sey khudkushi kii magar khushqismati sey kamyaab na ho saka. Musht Zani gunah hai ya nahi, chota gunah hai ya barra, iss per ikhtilaf e raey ho sakta hai magar khudkushi per to dozakh lazim ho jati hai. Musht Zani/khud lazzati key hawaley sey ek baat zehen mein rahey kay shuru mein amooman naujawan isey shauq sey nahin kartey bul kay majbooran kartey hain. Dar asal mard kay masaney kay qareeb mani ki do thaeliyan seminal vesicles hoti hain jo mani (semen) ka ek hissa banati hain. Yeh naaliyan taqreeban 3.5 din ba'ad bhar jati hain, mani ka ikhraj na honay per inn mein irritation aur tension hoti hai jis ki wajah sey fard khudlazzati/musht zani per majboor ho jata hai. Musht Zani kay hawaley sey imamo'n ki r...

Penis Problems, Penis Weakness, Soft Eriction

Penis Problems, Penis Weakness, Soft Eriction Now i want to discuss about some of the penis problems which is little serious but many peoples specially in countries like India and Pakistan have misconceptions about penis size.Upto 4 inch of penis is enough to satisfying the women,however 3 inch of penis is also enough.It depends on the women,if she watches porn movies then u cant satisfy  ur women because ,in the pornographic films the penis size increased articficially and when the women see it ,she thinks that all is real thing.So the watching of pornographic movies for womens is also harmful due to its negative physchological effects.Well the hardness of the penis is little problem ,but when we make  intercourse the penis will become hardens automatically.However if the penis gets not much harder ,even if u get full erictions ,then this problem can easily solve by doing this steps. 1)Nine teaspoon of olive oil,two teaspoon oil of  nigella seeds (kalonji oil),7 ...